(ما نیٹرنگ ڈیسک) کراچی صدر کے علاقے میں مبینہ خاوند کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کرنے کا کیس ،عدالت نے ملزمہ کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی انتخابات : ایک شخص کی 2 بیویاں میدان میں۔۔۔پوسٹرمیں تصویر نہ نام۔۔۔کیا لکھا گیا ؟؟
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں مبینہ شوہر کی لاش کے ٹکڑے کرکے قتل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزمہ کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ خاتون کمرہ عدالت میں مسکراتی رہی۔
تفتیشی افسر نے بتایا کہ تمام رپورٹس کچھ دنوں میں موصول ہوں گی، ڈی این اے سیمپل بھی لے لیا ہے، ہم نے ملزمہ کی انگلیوں کے نشانات بھی لیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرول کی قیمتوں میں کمی ۔۔شوکت ترین نے خوشخبری سنادی