(ما نیٹرنگ ڈیسک)ریاست ہریانہ کے وزیر اعلیٰ کی مسلم دشمنی ، کُھلے مقامات پر نماز اور دیگر مذہبی سرگرمیوں کو ’ناقابل برداشت‘ قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کی ایک تا زہ رپو رٹ میں بتا یا گیا ہے کہ ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے کہا ہے کہ نماز اور دیگر مذہبی سرگرمیاں صرف ان کی مخصوص جگہوں پر ادا کی جاءیں۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی ایوان نمائندگان میں چین مخالف بل منظور
وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ کھلے مقامات پر نماز یا دیگر مذہبی سرگرمیوں کا عمل’ناقابل برداشت ہوگا۔ حکومت نے پولیس اور ڈپٹی کمشنر کو مطلع کیا ہے کہ اس مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت ہے اور مسئلے کو حل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہر کوئی اپنی اپنی جگہ پر نماز ادا کرے۔
انہوں نے کہا کہ ’کوئی نماز پڑھتا ہے، کوئی پاٹھ کرتا ہے، کوئی پوجا کرتا ہے، ہمیں اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے اور مذہبی مقامات صرف ان مقاصد کے لیے بنائے گئے ہیں تاکہ وہاں نماز ادا کی جائے۔
یا د رہے کہ یہ اقدام گڑگاؤں میں کشیدگی کے بعد سامنے آیا ہے جہاں انتہا پسند ہندو گروپ نماز کی ادائیگی میں خلل ڈال رہے ہیں اور حکام پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ مسلمانوں کو کھلی جگہوں پر نماز ادا کرنے سے روکیں۔
یہ بھی پڑھیں: مسجد میں فائرنگ۔۔ 9 نمازی جاں بحق۔۔متعدد زخمی