اداکارہ ماہرہ خان بھی بول پڑیں۔۔۔۔؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی اداکاری پر ہونے والی شدید تنقید پر لب کشائی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں تنقید کرنے والوں کے حوالے سے کہا کہ مجھے نہیں پتا کہ کیوں جب میرے اوپر کوئی بات آتی ہے تو سب میرے پیچھے پڑ جاتے ہیں۔ماہرہ خان نے کہا کہ کچھ صحافی میری تعریف کرتے ہوئے بھی معذرت خواہانہ انداز اختیار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اکثر اوقات میں خاموشی اختیار کر لیتی ہوں کیونکہ میں سمجھتی ہوں کہ خاموشی زیادہ تیزی سے اثر انداز ہوتی ہے،ماہرہ نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے یہ بہت افسوسناک لگتا ہے کہ میں اپنے کرداروں پر بہت محنت کرتی ہوں لیکن مجھے وہ پزیرائی نہیں ملتی، مجھے مسلسل اپنے آپ کو ثابت کرنا پڑتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیسہ لوٹنے والوں سے نہ مفاہمت ہوگی نہ این آر او دینگے۔وزیر اعظم