لیگی رہنماؤں کیلئے نئی مشکل۔۔۔۔۔

Dec 11, 2021 | 16:24:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) سرکاری زمینوں پر قبضے کا معاملہ، انکوائریوں میں لیگی رہنماؤں کے غیرقانونی اقدامات کی تصدیق ہوگئی، محکمہ اینٹی کرپشن نے لیگی رہنماؤں کو بھاری جرمانے عائد کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن کی انکوائریوں کے بعد متعلقہ محکموں کی طرف سے بھاری جرمانوں کی وصولی کیلئے مراسلے جاری کر دیئے گئے۔ لیگی رہنماؤں خرم دستگیر کے والد غلام دستگیر خان، مدثر قیوم ناہرہ، مظہر قیوم ناہرہ اور ناہرہ برادران کے عزیز شہبازاحمد چٹھہ پر جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ لیگی رہنماؤں پر سرکاری زمین پرغیرقانونی قبضہ کرنے پر کروڑوں روپے جرمانہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:    کالعدم ٹی ٹی پی کا افغانستان کی طالبان حکومت سے کوئی تعلق نہہیں، ذبیح اللہ مجاہد

 جرمانوں کی عدم ادائیگی کی صورت میں جائیداد کی نیلامی اور گرفتاریوں کا عمل شروع کیا جائے گا۔ محکمہ ہائی وے نے غلام دستگیرخان کو 2 کروڑ 51 لاکھ جرمانے کا نوٹس جاری کردیا۔ غلام دستگیر خان نے محکمہ ہائی وے کی زمین پر غیرقانونی پیٹرول پمپ تعمیر کیا تھا جسے پہلے ہی گرا دیا گیا تھا۔

مدثر قیوم ناہرہ اور مظہر قیوم ناہرہ کو  6 لاکھ  36 ہزار جرمانے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ ناہرہ برادران کے عزیزشہبازاحمد چٹھہ کو  2 کروڑ 40 لاکھ تاوان کا نوٹس جاری ہوا۔ شہباز احمد چٹھہ نے 417 کنال سرکاری زمین پر قبضہ کیا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:   پنجاب لوکل باڈیز آرڈیننس 2021 منظور

مزیدخبریں