(ما نیٹر نگ ڈیسک)اسلام آباد کے پو ش علا قہ میں سفاک ملزم ظاہر جعفر کے ہاتھوں قتل ہونے والی نورمقدم کے تیار کردہ فن پاروں اور اسماء الحسنہ کی خطاطی کی نمائش ، شرکا آبدیدہ ،فن کی بھرپورتعریف کی۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب یونیورسٹی۔۔ہاسٹل سے غیر حاضر طالبات کے لیے بری خبر
تفصیلات کے مطابق اسلام آبد میں نور مقدم کی خطاطی اورمصوری کے فن پاروں کی نمائش ہوئی۔
اس دوران نور مقدم کا بنایا گیا ہر نظارہ روحانیت ، لطیف احساسات اور فطرت کی ستائش سے لبریز تھا۔
نور کی دوستوں اور نمائش کے شرکاء نے دستخطی بورڈ پر اپنے جذبات و تاثرات میں مقتولہ کو بھرپور خراج عقیدت بھی پیش کیا۔
یا د رہے کہ نمائش میں مقتولہ نور مقدم کا برش، کلرزاور ذاتی استعمال کی اشیاء رکھی گئی تھیں، جنھیں دیکھ کر ان کے چاہنے والوں نے انھیں بھر پور خراج عقیدت پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں:شہیدراشد منہاس کی والدہ وفات پا گئیں