بالی ووڈ کے معروف مسلمان فلمساز  کا ہندو مذہب اختیار کرنے کا فیصلہ

Dec 11, 2021 | 19:09:PM
بھارتی فلم انڈسٹری، فلمساز، ہندو مذہب
کیپشن: بھارتی مسلمان فلمساز، علی اکبر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے معروف فلمساز علی اکبر نے اپنی اہلیہ کے ساتھ ملکر ہندو مذہب اختیار کرنے کا فیصلہ  کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جنرل بپن راوت کی موت کی توہین کرنے والوں کی وجہ سے اسلام چھوڑ رہے ہیں۔ کئی لوگوں نے مبینہ طور پر جنرل راوت کی موت سے متعلق پوسٹوں پر ‘سمائلی ایموٹیکنز’ کا استعمال کیا۔ جنرل راوت بدھ کو تامل ناڈو کے کننور ضلع میں ایک حادثے میں ہلاک ہو گئےتھے۔

بھارت کے ایک اردو اخبار  نے میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسلام کے سرکردہ لیڈروں نے بھی ایسے ’ملک دشمنوں‘ کی مخالفت نہیں کی جنہوں نے بہادر فوجی افسر کی تذلیل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اسے قبول نہیں کر سکتے۔ علی اکبر کا کہنا ہے کہ اس کا مذہب پر اعتماد ختم ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے بدھ کو فیس بک پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔جس میں کہا تھا آج میں وہ کپڑے اتار رہا ہوں جو مجھے پیدائش سے ملے تھے۔ آج سے میں مسلمان نہیں ہوں، میں ہندوستانی ہوں۔ میرا یہ جواب ان لوگوں کےلئے ہے جنہوں نے بھارت کے خلاف ہزاروں مسکراتے ہوئے جذباتی پیغامات پوسٹ کئے ہیں۔ بہت سے مسلمان صارفین نے ان کی پوسٹ کی مخالفت کی اور انہیں گالی گلوچ قرار دیا۔ تاہم کئی صارفین بھی انکی حمایت میں سامنے آئے۔ کچھ عرصے بعد یہ پوسٹ فیس بک سے غائب ہو گئی۔ ایک اور پوسٹ میں علی اکبر نے لکھا ہے کہ ’ملک کو سی ڈی ایس کی موت پر ہنسنے والوں کی شناخت کر کے سزا دینی چاہیے‘۔

 یہ بھی پڑھیں: دیور کا بھابھی کو خوش کرنے کا انوکھا انداز۔۔ پھر کیاہوا؟۔۔ ویڈیو وائرل

بھارت کے انگریزی اخبار سے بات چیت میں علی اکبر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بہت سی ملک مخالف سرگرمیاں ہو رہی ہیں۔ راوت کی موت اس کی تازہ ترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا، “جو لوگ مسکراتے ہوئے جذباتی تبصرے کر رہے ہیں اور راوت کی موت کی خبر کا جشن منا رہے ہیں، ان میں سے زیادہ تر مسلمان ہیں۔ علی اکبر نے بتایا کہ وہ اور ان کی اہلیہ ہندو مذہب اختیار کریں گے اور سرکاری ریکارڈ میں مذہبی معلومات کو تبدیل کرنے کا عمل شروع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی دونوں بیٹیوں کو مذہب تبدیل کرنے پر مجبور نہیں کریں گے۔ فلم ساز نے کہا،‘یہ انکی مرضی ہے اور میں انہیں فیصلہ کرنے دوں گا۔

واضح رہے کہ علی اکبر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی کمیٹی کے رکن تھے۔ انہوں نے پارٹی قیادت سے اختلافات کے باعث اکتوبر میں عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اللہ اکبر۔۔جانوروں کی رلا دینے والی تصاویر۔۔عوام کا چڑیا گھر بند کرنے کا مطالبہ
 
 
 
2