شعیب اختر مشکل میں۔۔چاہنے والوں کا پیغامات بھیجنے کا سلسلہ جاری

Dec 11, 2021 | 20:01:PM

(24 نیوز)سابق قومی کرکٹ شعیب اختر کی گھٹنوں کی تکلیف کے باعث درد سے کراہنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق سابق قومی کرکٹر شعیب اختر گھٹنوں کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور انہوں نے آسٹریلیا سے گھٹنوں تبدیل کروانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم وہ ابھی علاج کیلئے بیرون ملک نہیں جاسکے۔
سابق قومی کرکٹر نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکٹران کے گھٹنے میں انجکشن لگا رہے ہیں ، انجکشن لگواتے ہوئے شعیب اختر درد سے کراہنے لگتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی سائنسدان کی شرمناک حرکت۔۔ ہنگامہ برپا ہوگیا
شعیب اختر نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ یہ وہ تکلیف ہے جو میں نے پاکستان کیلئے کھیلتے ہوئے برداشت کی ،اگر مجھے دوبارہ موقع ملا تو میں دوبارہ یہ سب کچھ برداشت کروں گا۔سابق قومی کرکٹر نے کہاکہ چونکہ میرے آپریشن میں دو مہینے کی تاخیر ہو گئی ہے اس لئے مجھے اس کا سہارا لینا پڑا۔ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور ابتک 2 لاکھ کے قریب لوگ دیکھ چکے ہیں، شعیب اختر کے چاہنے والوں کی طرف سے ان کی صحت یابی کیلئے پیغامات بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی دیکھیں: بالی ووڈ کے معروف مسلمان فلمساز کا ہندو مذہب اختیار کرنے کا فیصلہ

مزیدخبریں