معروف سیاستدان زوم میٹنگ کے دوران باتھ رو م میں کیمرا بند کرنا بھو ل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) آن لائن میٹنگز کے دوران غلطی سے کچھ شرمناک واقعات بھی تواتر سے رونما ہوتے آ رہے ہیں۔ایسا ہی ایک واقعہ روس میں پیش آ گیا ہے جہاں زوم پر ہونے والی ایک میٹنگ کے دوران ایک سیاستدان کیمرا بند کرنا بھول گیا اور اسی طرح باتھ روم میں نہانا شروع کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:ہریانہ کے وزیر اعلیٰ کی مسلم دشمنی ۔۔ نماز کو ناقابل برداشت قرار دے دیا
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیاستدان کا نام میگزم پیٹلن ہے جو حکومت مخالف لبرل رکن پارلیمنٹ ہے۔ اس کا تعلق روس کی سیاسی جماعت ’یابلوکو پارٹی‘ سے ہے۔ میٹنگ کے دوران میگزم اپنی نشست سے اٹھا اور باتھ روم جا کر نہانا شروع کر دیا۔ کیمرے کا رخ اس کی طرف ہی تھا اور یہ شرمناک منظر میٹنگ میں موجود اس کی پارٹی کے دیگر عہدیدار دیکھ رہے تھے۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو لیک ہو کر انٹرنیٹ پر آ گئی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:معروف بھارتی سائنسدان کی شرمناک حرکت۔۔ ہنگامہ برپا ہوگیا