میئر کا الیکشن شو آف ہینڈ کے ذریعے ہو گا ۔۔سندھ لو کل گورنمنٹ ایکٹ نئی ترامیم کےساتھ منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ نئی ترامیم کےساتھ سندھ اسمبلی سے منظور ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بل کی منظوری کے دوران اپوزیشن ارکان نے شور شرابا اور احتجاج کیا۔اپوزیشن ارکان نے ایوان سر پر اُٹھالیا، سپیکر ڈائس کا گھیراؤ ، حکومت مخالف بینرز ، نعرے اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ ڈالیں، معاملہ تلخ کلامی اور گالم گلوچ سے آگے بڑھ کر ہاتھا پائی تک پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں:مقتولہ نور مقدم کے تیار کردہ فن پاروں، اسماء الحسنہ کی خطاطی کی نمائش ،شرکا آبدیدہ
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ احتجاج کرنے والوں پر ناراض ہو کر بولے’ وفاق میں تو جاہل حکومت ہے ہی مگر بدقسمتی سے سندھ میں بھی ان پڑھ اپوزیشن آگئی‘، بلدیاتی ایکٹ میں اپوزیشن کی دونوں ترامیم شامل کی گئی ہیں، ترمیم شدہ ایکٹ منظوری کیلئے دوبارہ گورنر کو بھجوائیں گے۔بلدیاتی ایکٹ کے مطابق میئر کا الیکشن شو آف ہینڈ کے ذریعے ہو گا اور منتخب ارکان ہی میئر کا الیکشن لڑ سکیں گے۔ میئر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا شریک چیئرمین اور سالڈ ویسٹ کا چیئرمین ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:یکم جنوری سے یو نیورسل ہیلتھ انشورنس۔۔آپ کو کس بیماری پر کس ہسپتال میں کتنے کا فری علاج ملے گا