فٹبال ورلڈ کپ: مراکش نے تاریخ رقم کردی، پرتگال ایونٹ سے باہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) فٹبال ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں مراکش نے پرتگال کو 0-1 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
MOROCCO ARE HEADING TO THE SEMI-FINALS! ????????@adidasfootball | #FIFAWorldCup
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) December 10, 2022
قطر کے الثمامہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں مراکش کی جانب سے پہلے ہاف میں کیے گئے گول کو پرتگال مقررہ وقت میں برابر نہ کرسکا۔
مراکش کے گول کیپر نے اہم میچ میں کئی یقینی گول بچا کر جیت میں اہم کردارادا کیا۔
Skywalker ????#MAR | #FIFAWorldCup pic.twitter.com/XscSNSHzlW
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) December 10, 2022
خیال رہے کہ مراکش کی ٹیم فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی عرب اور پہلی افریقی ٹیم بن گئی ہے۔