سینئر اداکار فردوس جمال مہلک بیماری میں مبتلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)دنیا بھر میں اداکاروں،فنکاروں پر برا وقت چل رہا ہے،روز کوئی نہ کوئی فنکار انتقال کرجاتا ہے یا کسی بیماری کا شکار ہورہا ہے،پاکستان میں ایک اور سینئر اداکار مہلک مرض کا شکار ہوگئے ہیں ۔
پاکستان کے سینئر اداکار فردوس جمال میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جس کی تصدیق ان کے بیٹے اداکار حمزہ فردوس نے گزشتہ شب کی۔انسٹاگرام پر والد کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں بتایا کہ میرے والد کا کینسر کا علاج شوکت خانم میں چل رہا ہے، مجھے معلوم ہے یہ زندگی ہے،پریشانی والی کوئی بات نہیں ہے کیونکہ میرے والد کے ساتھ ان کے گھر والے اور آپ سب، ان کے پیارے دوست، مداح اور کولیگز وغیرہ ہیں۔
View this post on Instagram
حمزہ فردوس کا مزید کہنا تھا کہ والد تمام مشکلات کو زیر کرکے اداکار بنے،اب ایک اور جنگ لڑنی ہے لیکن خوش قسمتی سے چیزیں ان کے حق میں ہیں، انشاءاللہ وہ مضبوطی سے اس سے باہر نکلیں گے۔
حمزہ نے تمام مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی اور لکھا 'انہیں خصوصی طور پر اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا'۔