پی ٹی آئی کا صوبائی اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ کا اعلان

پی ڈی ایم 20 دسمبر تک عام انتخابات کا فارمولا نہیں لاتی تو پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں توڑ دی جائیں گی

Dec 11, 2022 | 15:20:PM

(ویب ڈیسک) فواد چوہدری نے الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ کرنے کی صورت میں حکمران اتحاد کو پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ بتا دی۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے اکابرین الیکشن نہیں چاہتے لیکن ملک کیسے چلانا ہے کوئی پتہ نہیں، صرف وزیر بنانا اور بیرونی دورے کرنے سے ملک نہیں چلتے یہ ایک پیچیدہ اور مشکل کام ہے جس کی اہلیت ان حکمرانوں میں نہیں ، پاکستان کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے اور یہ مستحکم حکومت کے بغیر ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم 20 دسمبر تک عام انتخابات کا فارمولا نہیں لاتی تو پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں توڑ دی جائیں گی۔ پنجاب، خیبر پختونخواہ میں 20 مارچ سے پہلےعام انتخابات کا عمل مکمل ہو گا، کہا کہ اسمبلیوں کو توڑنے کے لیے تمام اتحادیوں کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔

 
 
یاد رہے کہ اس سے قبل فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر حکومت نے نئے الیکشن کا اعلان نہ کیا تو زیادہ انتظار نہیں کریں گے، اسمبلیاں دسمبر میں ہی توڑی جائیں گی۔

مزیدخبریں