(24 نیوز) حکومت کی جانب سے ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے اور ملکی معیشت پر اس کے منفی اثرات کے مدنظر ڈالر کی اسمگلنگ روکنے کیلئے سخت اقدامات کیے جارہے ہیں۔
اس حوالے سے پشاور اور ڈی آئی خان میں بڑے پیمانے پر کی جانے والی کارروائیوں میں ڈالر اسمگل کرنیوالے درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: لاہور، شہریوں کو لوٹنے والا سوک گینگ گرفتار
ان کارروائیوں میں حوالہ ہنڈی میں ملوث متعدد دکانوں اور پرائیویٹ مقامات کو بھی سیل کردیا گیا۔ اس دوران کروڑوں روپے کی غیر ملکی اور پاکستانی کرنسی بھی برآمد کی گئی۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ڈالر کی اسمگلنگ کو روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے تاکہ معاشی استحکام کی اس اکائی کو ملکی حالات کیلئے سازگار رکھا جاسکے۔