پشاور، ن لیگ کے اہم رہنما اور سابق صوبائی وزیر کے گھر پر دستی بم سے حملہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پشاور کے علاقے گلبہار میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر جاوید خان کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیاہے۔
پولیس کے مطابق گلبہار میں لیگی رہنما اور سابق صوبائی وزیر کے گھر پر دستی بم سے حملہ ہوا ہے، پولیس کاکہناہے کہ دستی بم گھر کے چھت پر گر گیاجو خوش قسمتی سے پھٹ نہ سکا،پولیس کا مزید کہناہے کہ دستی بم کو بم ڈسپوزل یونٹ نے ناکارہ بنادیا،پولیس نے ملزموں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔
پشاور۔گلبہار کے علاقے میں نامعلوم افراد کا مسلم لیگ ن کے رہنماء و سابق صوبائی وزیر کے گھر پر دسی بم حملہ۔
— 24 News HD (@24NewsHD) December 11, 2022
دستی بم گھر کے چھت پر گر گیا۔مگر پھٹ نہ سکا۔پولیس
دستی بم کو بم ڈسپوزل یونٹ نے ناکارہ بنادیا۔
پولیس کا علاقے میں سرچ آپریشن۔ pic.twitter.com/GKwZ8cN3Lg
یہ بھی پڑھیں: امریکی سینیٹر کرسٹن سینیما کا ڈیموکریٹ پارٹی چھوڑنے کا اعلان