(24نیوز)او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ کا ایل او سی کا دورہ ،وزیراعظم کےمشیربرائے امورکشمیر قمرزمان کائرہ بھی ہمراہ تھے۔
سعودی عرب،ترکیہ،مالدیپ ، آذربئیجان،نائجر اورسینگال کے حکام ہمراہ تھے،وفد کے ایل او سی کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیاگیا،وفدکی فروری 2021کی سیزفائرکی خلاف ورزیوں کے متاثرین سے بھی ملاقات ہوئی۔
او آئی سی سیکرٹری جنرل نےمظفر آباد میں یادگار شہدا کا بھی دورہ کیا۔