افغان فورسزکی چمن میں سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ،6 شہری شہید ، 17 زخمی 

Dec 11, 2022 | 19:31:PM

(24نیوز)افغان بارڈر فورسز کی چمن میں سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ، 6 شہری شہید جبکہ 17 زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  افغان فورسزنے مارٹرسمیت بھاری ہتھیاروں کااستعمال کیا،پاکستانی فورسزنےافغان اشتعال انگزیزی کاموثرجواب دیا،پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے افغان شہریوں کانشانہ بنانےسےگریز کیا،پاکستانی حکام کاصورتحال کی سنگینی پرافغان حکام سے رابطہ کیا،پاکستانی حکام نےواقعہ کےذمہ داروں کیخلاف  سخت کارروائی کامطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے پاک افغان سرحدی شہر چمن میں سرحد پار سے فائرنگ اور راکٹ باری پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی شہریوں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، شہریوں کے جاں بحق اورزخمی ہونے پر دکھ اورافسوس ہوا، جاں بحق  افراد کے لواحقین سےہمدردی ہے،پاک افغان چمن سرحد پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے سے متعلق تفصیلات جمع کی جارہی ہی،پاک افغان سرحد پر فائرنگ اور راکٹ باری کا واقعہ انتہائی تشویشناک ہے،پاکستانی شہریوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاع انتہائی تکلیف دہ اورافسوسناک ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے بلوچستان حکومت کو متاثرہ شہریوں کی بھرپور معاونت و مدد کرنے کی درخواست کردی۔

مزیدخبریں