معاشی بحران کی اصل وجہ کیا تھی؟اسحاق ڈار نے بتا دیا  

Dec 11, 2022 | 20:13:PM

(24نیوز)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی گورنر ہاؤس میں ملاقات،ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

 تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نےکہاکہ وزیر اعظم،پارٹی اور پوری قوم کی نگاہیں آپ پر ہیں، امید ہے کہ آپ اور آپ کی پوری ٹیم ملک کو جلد معاشی مشکلات سے نکالے گی،ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی کوششیں قابل قدر ہیں،اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نےکہاکہ پچھلی حکومت کے دور میں ریکارڈ خسارہ اور بھاری قرضوں کی وجہ سے معاشی بحران پیدا ہوا،مسلم لیگ ن نے پہلے بھی ملک کو مشکلات اور بحران سے نکالا،1999میں ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے ایٹمی دھماکوں کے بعد معاشی پابندیوں کے باوجودملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کیا تھا،اب بھی وہی تجربہ کار ٹیم ملک میں معاشی بحران ختم کر کے معاشی استحکام کیلئے پرعزم ہے،عوام کو مسائل سے نکالنے کےلئے دن رات ایک کر دینگے۔

مزیدخبریں