(24نیوز)بڑھتی مہنگائی کے باعث متوسط طبقے کی مالی داد رسی کیلئےاحساس راشن رعایت پروگرام پر عملدرآمد کی ٹھان لی گئی، احساس راشن رعایت پروگرام ایک مرتبہ پھر شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
چیف سیکرٹری پنجاب کے حکم پر کمشنر لاہور کی وساطت سے ڈی سی لاہور اور ڈویژنل ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ ارسال کردیاگیاہے،مراسلے کے مطابق ضلعی انتظامیہ احساس راشن رعایت پروگرام پر عملدرآمد کیلئے محکمہ سوشل ویلفیئر کی معاونت کی پابند ہوگی،لاہور ،شیخوپورہ ،ننکانہ صاحب اور قصور کی ضلعی انتظامیہ فوری طور پر فوکل پرسن نامزد کرکے کمشنر آفس کو مطلع کرےگی۔