کیا رانا ثنا اللہ پر بوگس مقدمہ بنانے والوں کو معافی نہیں مانگنی چاہئے ؟24 نیوز کے پول کے نتائج سامنے آگئے

Dec 11, 2022 | 22:11:PM
مقبول میڈیا ہائوس، 24نیوز، پول، موضوع کا انتخاب،
کیپشن: رانا ثنا اللہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کے مقبول میڈیا ہاﺅس 24 نیوز نے اس بار پول کیلئے ایسے موضوع کا انتخاب کیا جس کا مقصد معاشرے میں اخلاقی کردار کو اجاگر کرنا ہے کیونکہ معاشرے میں اکثر دیکھا گیا ہے کہ اگر کسی سے کوئی غلط کام سرزد ہو بھی جاتا ہے تو وہ احساس ہونے کے باوجود معذرت کرنے کی زحمت نہیں کرتا۔
یاد رہے کہ حال ہی میں انسداد منشیات عدالت نے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کی منشیات سمگلنگ مقدمے میں بریت کی درخواست پر فیصلہ سنایا ہے جس میں عدالت نے رانا ثنا اللہ کو مقدمے سے بری کردیا،کیاایسے بے تکے، جعلی اور سنگین مقدمہ بنانے والوں کو معافی نہیں مانگنی چاہئے تھی؟
24 نیوز نے اس بار اخلاقی گراوٹ کا شکار معاشرے کو بیدار کرنے کی کوشش کی اور سوشل میڈیا پر سروے کا انعقاد کیا ، 24 گھنٹے جاری رہنے والے پول میں سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
جس میں 53 فیصد سے زائد لوگوں نے رائے دی کہ معافی مانگنی چاہئے جبکہ 46 فیصد کا خیال تھا کہ جعلی مقدمہ بنانے والوں کو معافی نہیں مانگنی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور، ن لیگ کے اہم رہنما اور سابق صوبائی وزیر کے گھر پر دستی بم سے حملہ