برطانوی اخبار ڈیلی میل نے شہبازشریف کیخلاف متنازع خبر کی معافی پرنٹ ایڈیشن میں بھی شائع کردی

Dec 11, 2022 | 22:27:PM
برطانیہ، اخبار ڈیلی میل، وزیراعظم شہبازشریف، متنازع خبر، معافی پرنٹ ایڈیشنل، شائع کردی،
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)برطانیہ کے بڑے اخبار ڈیلی میل نے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف متنازع خبر کے معافی پرنٹ ایڈیشن میں بھی شائع کردی۔
اس سے قبل اخبار شائع کرنے والے گروپ ایسوسی ایٹیڈ پریس نے معافی آن لائن ڈیلی میل میں شائع کی تھی،آج معافی میل آن سنڈے کے پرنٹ اور آن لائن دونوں ورژنز پر شائع کی گئی ہے
اخبار نے 18 صفحات پر مشتمل طے شدہ معاہدے کے تحت معافی کو صفحہ دو پر شائع کیا ہے،صفحہ دو پر معافی شائع کرنے کا مقصد یہ تھا کہ اخبار پڑھنے والے قاری کی اخبار کھولتے ہی معافی نامے پر نظر پڑھے،اخبار نے ڈیوڈ روز کی متنازع خبر تقریباً آخری صفحات پر شائع کی تھی۔
میل آن سنڈے نے اپنی وضاحت میں کہاہے کہ برطانیہ کے ایڈیٹرز کوڈ آف پریکٹس کے پابند ہیں، میل اخبار برطانیہ کے انڈی پینڈنٹ پریس سٹینڈر آرگنائزیشن کا رکن ہے، وضاحت میں مزید کہاگیاہے کہ غلطی کا احساس ہوتے ہی جلد از جلد تصحیح کی جاتی ہے۔
کورٹ میں جمع کرائے گئی معاہدے میں گروپ نے وعدہ کیا تھا کہ وہ شہباز شریف سے مانگی گئی معافی پرنٹ ایڈیشن میں بھی شائع کرے گا ۔
یاد رہے کہ میل آن سنڈے نے 14 جولائی 2019 کو شہباز شریف اور ان کے داماد کے خلاف بے بنیاد الزامات پر مبنی خبر شائع کی تھی، برطانیہ کے آڈٹ بیورو آف سرکولیشن کے مطابق میل آن سنڈے کی سرکولیشن ساڑھے سات لاکھ ہے،اخبار کا دعویٰ ہے کہ میل آن سنڈے کی سرکولیشن دس لاکھ سے زائد ہے۔

آڈٹ بیورو آف سرکولیشن کے مطابق برطامیہ میں اخبار کی سائٹ پر آنے والے افراد کی ماہانہ تعداد تقریباً 25 ملین ہے،ڈیلی میل اور میل آن سنڈے کا شمار برطانیہ کے مقبول ترین اخبارات میں ہوتا ہے۔
ایک اندازے کے مطابق ہر اخبار کو کم از کم چار افراد پڑھتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ اس معافی نامے کو 40 لاکھ سے زائد افراد پڑھیں گے،آن لائن اخبار یورپی ممالک، امریکا اور بھارت میں بھی مقبول ہونے کے سبب اتوار کو اسے کئی سو ملین افراد پڑھتے ہیں،میل آن سنڈے کا معافی مانگنے والا ایڈیشن برطانیہ کے ہزاروں نیوز پیپر اسٹینڈ پر موجود ہے۔
اخبار نے شہباز شریف اور ان کے داماد علی عمران یوسف پر زلزلہ زدگان کی رقم خرد برد کرنے کے الزامات عائد کئے تھے،اخبار نے جمعرات کو شہاز شریف اور ان کے داماد سے معافی مانگی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور، ن لیگ کے اہم رہنما اور سابق صوبائی وزیر کے گھر پر دستی بم سے حملہ