کیا گھڑی چور نے خیبرپختونخوا اور پنجاب کی اسمبلیاں تحلیل کردی ہیں؟ یقینا نہیں! بلاول بھٹو

Dec 11, 2022 | 22:49:PM

(24نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کے بیان پر کہا ہے کہ کیا گھڑی چور نے خیبرپختونخوا اور پنجاب کی اسمبلیاں تحلیل کردی ہیں؟ یقینا نہیں!

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ گھڑی چور نے ایک پریس کانفرنس کی ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہاکہ کیا گھڑی چور نے خیبرپختونخوا اور پنجاب کی اسمبلیاں تحلیل کردی ہیں؟ یقینا نہیں! 

ان کا مزید کہناتھا کہ گھڑی چور کی اداروں کو اپنی ٹائیگر فورس میں بدل کر غیرآئینی کام منوانے کی کوششیں پہلے بھی ناکام ہوئیں اور آئندہ بھی ہوں گی۔

مزید تفصیل پڑھیں: برطانوی اخبار ڈیلی میل نے شہبازشریف کیخلاف متنازع خبر کی معافی پرنٹ ایڈیشن میں بھی شائع کردی

مزیدخبریں