(24 نیوز)بلوچستان کے 3 اضلاع حب، لسبیلہ اور پشین میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔بلوچستان کا ضلع حب ایک میونسپل کارپوریشن اور تین میونسپل کمیٹیوں پر مشتمل ہیں جن میں دریجی ، وندر اور ضلع کونسل حب شامل ہے۔
میونسپل کمیٹی پشین حرمزئی کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق جمعیت علمائے اسلام نے7نشستوں پر کامیابی حاصل کیں،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے 3 نشستیں حاصل کیں،عوامی نیشنل پارٹی نے 3 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ ایک آزاد امیدوار نے بھی کامیاب حاصل کی۔
دوسری جانب ضلع لسبیلہ کی میونسپل کارپوریشن بیلہ کی ٹوٹل 11 وارڈز میں سے جام گروپ 8 وارڈز جیت گیا،عوامی اتحاد نے 3وارڈز میں کامیابی سمیٹی۔
ضلع حب کی میونسپل کمیٹی تحصیل وندر کی ٹوٹل وارڈز 14 میں سے 8 پر جام گروپ جیت گیا، عوامی اتحاد نے 5وارڈز میں کامیابی کی،ایک وارڈ میں آزاد امیدوار کامیاب رہا۔
اب تک کے نتائج کے مطابق حب میونسپل کارپوریشن میں عوامی اتحاد کا پلڑا بھاری ہے، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق عوامی اتحاد 22 نشستوں کے ساتھ پہلے جام گروپ 8نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
وندر میونسپل کمیٹی میں جام گروپ میدان مار گیا ، اوتھل اور بیلہ میونسپل کمیٹی بھی جام گروپ کے نام رہی۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی اخبار ڈیلی میل نے شہبازشریف کیخلاف متنازع خبر کی معافی پرنٹ ایڈیشن میں بھی شائع کردی