(24 نیوز)سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کوانٹرنیشنل میڈیا سے روابطِ کار کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں جس کا مرکزی سیکرٹری جنرل اسدعمر کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر شیریں مزاری بدستور مرکزی سینئر نائب صدر کے فرائض بھی سرانجام دیتی رہیں گی اور ساتھ ہی بین الاقوامی تنظیموں سے روابط و تعلقات کی دیکھ بھال بھی کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: کیا رانا ثنا اللہ پر بوگس مقدمہ بنانے والوں کو معافی نہیں مانگنی چاہئے ؟24 نیوز کے پول کے نتائج سامنے آگئے