(ویب ڈیسک) پاکستان کے مارننگ شو میں 15 سال سے زائد عرصے سے میزبانی کرنے والی ندا یاسر نے خود کو آنٹی اور بوڑھی کا خطاب دینے والوں کو کچھ نہ کہہ کر بھی جواب دے دیا۔
حال ہی میں ندا نے شائستہ لودھی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے خود پر ہونے والی تنقید کا تذکرہ کرتے ہوئے اپنی گرومنگ کی جدوجہد بھی شئیر کی۔
ندا کا کہنا تھا کہ گرومنگ کے حوالے سے اکثر ماہرین سے مشورے ملتے رہتے ہیں ۔ ندا نے بتایا کہ کس طرح ڈیزائنر عمر سعید نے گرومنگ میں ان کی مدد کی ۔ کئی بار ان کی اصلاح مداحوں اور جان پہچان والوں کی جانب سے بھی کی گئی ۔ وہ لوگوں سے سیکھتی آئی ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ وہ ہر بار تنقید کو برا نہیں سمجھتیں بلکہ اس میں کوئی نہ کوئی اصلاحی پہلو نکال لیتی ہیں۔ کئی سالوں کی محنت کے بعد آج وہ کسی حد تک اس میں کامیاب ہوئی ہیں۔
مزید پڑھیں: اسد شفیق نے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
ندا نے خود کو بوڑھی یا آنٹی کہنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بچپن سے ان کی توجہ خود پر ہونے کے بجائے اپنی فیملی پر مرکوز تھی۔ اب جب ان کے پاس خود پر توجہ دینے کا وقت ہے تو وہ وہی کریں گیں جو ان کا دل کرے گا پھر چاہے وہ چمکیلے لباس کا انتخاب ہو یا بھڑکیلا میک اپ۔
ندا نے انکشاف کیا کہ کئی ایسی مشہور شخصیات بھی انہیں برا بھلا کہنے والوں کی فہرست میں شامل ہیں۔