(کومل اسلم) شہر لاہور آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر آگیا جبکہ ملک بھر میں اے کیو آئی کے اعتبار سے لاہور 225 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
باغوں کے شہر لاہور میں دھند بڑھنے کے باعث حد نگاہ میں کمی آگئی۔ ماہرین کی جانب سے شہریوں کو دوران سفر احتیاط کی ہدایات دی گئی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطبق شہر میں سردی میں اضافہ ہونے سے درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 8 جبکہ زیادہ سے زیادہ 22ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شدید دھند، موٹر ویز ٹریفک کیلئے بند
شہر لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 225ریکارڈ کی گئی ہے۔ فیز 8 ڈی ایچ اے 313 , یو ایس قونصلیٹ 303 ا ئیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح ریکارڈ، فدا حسین 226 اے کیو آئی کی شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔