(ویب ڈیسک) پاکستان کے نامور یوٹیوبر معاذ صفدر اور ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے اداکار فہد مصطفیٰ کی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئےجواب دے دیا۔
حال ہی میں اداکار فہدمصطفیٰ نے ایک نجی ٹی وی کے انٹرویو پروگرام میں شرکت کیجس میں اُن کا کہنا تھا کہ آج کل ہمارے یوٹیوبرز کے پاس دکھانے کو کچھ نہیں وہ بس اپنی اپنی فیملیز کو دکھا کر پیسے کما رہے ہیں۔
اس تنقید کے بعد یوٹیوبر معاز صفدر اور ٹک ٹاکر و یوٹیوبر کنول آفتاب کا پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے ان کی یہ بات سن لی تھی مگر اس پر فوراَََ جواب دینا مناسب نہیں سمجھا اور میں انکی بہت عزت کرتاہوں ، یہی نہیں بلکہ یہ بھی مانتا ہوں کہ پاکستان میں سب سے اچھی فلمیں یہ بنا رہے ہیں۔
مزید یہ کہ میں ان سے ایک مرتبہ نجی چینل میں ملا اور اس کے بعد ان کی فلم قائداعظم سینما گھر میں جا کر دیکھی۔ اس کے علاوہ معاذ صفدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب انسان اپنے گھر کے اخراجات پورے کرنے کیلئے کچھ تو کرے گا۔
اور جہاں تک فیملی کی بات ہے تو اب جو فلمیں ڈرامے بنتے ہیں اس میں بھی تو ہم دیگر لوگوں کیساتھ کام کر رہے ہوتے ہیں۔اس وقت معاذ کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کنول آفتاب نے کہا کہ جی بالکل اگر میں اور آپ ایک ساتھ ٹی وی پر کسی پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں اور ہمارا کردار بہن ، بھائی والا ہے تو یوں ہم وہاں بھی تو فیملی کو ہی دکھا رہے ہیں جبکہ حقیقی زندگی میں ہم دونوں دوست اور شادی شدہ ہیں۔
مزید پڑھیں: کنزہ ہاشمی بھی 'اینیمل' کے سحر میں مبتلا،ویڈیو وائرل
انٹرویو کے آخر میں معاذ نے کہا کہ جب میں نے بیٹے کی نٹ کھٹ شرارتوں پر وی لاگ بنانا شروع کیے تو لوگوں نے بہت برا بھلا کہا جس کا میں نے کوئی خاص جواب نہیں دیا پر یہ سب باتیں دل سے نہیں نکلتی۔انہوں نے کہا کہ افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہم پاکستانیوں کو یہ عادت ہے کہ اگر کوئی ترقی کے سفر پر بہت تیزی کیساتھ آگے بڑھ رہا ہے تو اس کی ٹانگیں کھینچی جاتی ہیں۔