امریکی فوجی طیارہ جنوبی کوریا میں گر کر تباہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) امریکی فوجی طیارہ ایف 16 جنوبی کوریا میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی نے کے مطابق حادثہ پیر کو گنسن میں امریکی فضائیہ کے اڈے کے قریب پیش آیا ہے۔ امریکی لڑاکا طیارہ ایف 16 پیر کو تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا جبکہ پائلٹ محفوظ رہا۔ جنوبی کوریا کی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے فوری طور پر اس رپورٹ کی تصدیق نہیں کی۔
خیال رہے کہ تقریباً دو ہفتے قبل امریکی فوجی طیارہ جس میں آٹھ افراد سوار تھے مغربی جاپان کے سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ حادثے میں عملے کا ایک رکن ہلاک ہو گیا تھا جبکہ دو کی حالت غیر واضح بتائی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ،بھارتی سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا
اس قبل رواں سال ستمبر میں بھی امریکی فوج کا لاکھوں ڈالر کی مالیت کا سٹیلتھ جنگی طیارہ غائب ہو گیا تھا جس کی تلاش کے لیے عوام سے مدد کی اپیل کی تھی۔ حکام نے واقعے کو ’حادثہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایف 35 جنگی طیارہ ریاست جنوبی کیرولینا میں پرواز کر رہا تھا جب پائلٹ ایمرجنسی کی صورتحال میں ایجکٹ کر کہ جہاز سے باہر نکل گیا۔
خیال رہے کہ امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعات بھی تواتر سے پیش آتے رہے ہیں جس کے بعد اپریل میں آرمی کے چیف آف سٹاف نے پائلٹس کو گراؤنڈ کرنے کا حکم دیا تھا۔