غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی، 2 لاکھ 54 ہزار 987 افراد افغانستان روانہ

Dec 11, 2023 | 13:20:PM

(عامرشہزاد, قیصر کھوکھر) خیبرپختونخوا سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔  طورخم بارڈر کے راستے اب تک مجموعی طور پر 2 لاکھ 54 ہزار 987 افراد خیبر پختونخوا سے افغانستان بھیجے جاچکے ہیں۔

گزشتہ روز سے اب تک طورخم کے راستے 602 افراد افغانستان بھیجے جا چکے ہیں۔ پختونخوا سے 06 جبکہ پنجاب سے 11 کو طورخم بارڈر کے راستے جلاوطن کیا گیا۔ مجموعی طور پر طورخم بارڈر سے 6263 غیرقانونی غیرملکیوں کو جلاوطن کیا گیا جس میں پختونخوا سے 5210، اسلام آباد سے 118، پنجاب سے 901 ، آزاد کشمیر سے 34 شامل ہیں۔

پشاور میں مجموعی طور پر انگور اڈہ بارڈر کے راستے 3578 افراد جبکہ خرلاچی بارڈر سے 698 افراد افغانستان بجھوائےگئے۔ خیبر پختونخوا سے 2 لاکھ 59 ہزار 264 افراد کو افغانستان بھیجوایا گیا۔

مزید پڑھیں:  انتظار نہ قطار ،پنجاب بھر میں آن لائن لرننگ ڈرائیونگ لائسنس کا آغاز

محکمہ داخلہ پنجاب ابتک 889 غیر قانونی افغان کوواپس بھیج چکا۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے کل مزید77غیرقانونی افغانیوں کو واپس بھیجا جائے گا۔ محکمہ داخلہ کے مطابق 14 افغانی باشندے راستےمیں ہیں جبکہ پنجاب میں 29 ہزار غیر قانونی افغان رہائش پذیر ہیں۔  

مزیدخبریں