پنجاب حکومت نے چنگ چی رکشہ کو قانونی حیثیت دینے کی منظوری دے دی

Dec 11, 2023 | 13:33:PM

(علی رامے ) وزیر اعلی محسن نقوی کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کے 34واں اجلاس ہوا جس میں چنگ چی رکشہ کو قانونی حیثیت دینے کے لئے موٹر وہیکلز رولز 1969 میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی۔

چنگ چی / موٹر سائیکل رکشہ کو تھری ویلر کے طور پر رجسٹر کیا جائے گا۔ موجودہ موٹرسائیکل رکشہ کی عارضی رجسٹریشن کیلئے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو سپیشل رجسٹریشن اتھارٹی کا درجہ دیا جائے گا۔

عارضی رجسٹریشن کے بعد موٹر سائیکل رکشے کووضع کردہ سائز او رڈیزائن کے مطابق تبدیلی کے لئے 4ماہ دئیے جائیں گے۔ 4ماہ کے بعد موٹرسائیکل رکشہ فٹنس سر ٹیفکیٹ ملنے کے بعد ایکسائز سے رجسٹریشن نمبر حاصل کرسکے گا۔

وزیر اعلی محسن نقوی  کی جانب سے موٹرسائیکل رکشے کی رجسٹریشن کا عمل آسان تر اور فارم اردو میں شائع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

دوسری جانب پنجاب میں تعمیر ہونے والی 18 بڑی روڈز انفرسٹرکچر کو مستقل طور پر محفوظ بنانے کی منظوری دے دی۔ 18 بڑی روڈز سے حاصل ہونے والے ٹول کو متعلقہ سڑک کی تعمیر ومرمت پر ہی خرچ کیا جاسکے گا۔پنجاب کابینہ نے 18بڑی روڈز کے ٹول کی رنگ فنسنگ کی منظوری دے دی۔

مزید پڑھیں:  غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی، 2 لاکھ 54 ہزار 987 افراد افغانستان روانہ

اجلاس میں ڈیرہ غازی خان کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کو پنجاب میڈیکل اینڈ ہیلتھ انسٹی ٹیوشنزایکٹ 2003کے تحت میڈیکل انسٹی ٹیوشن، ڈیرہ غازی خان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی مینجمنٹ کیلئے انتظامی کمیٹی جبکہ رجب طیب اردوان ہسپتال مظفر گڑھ میں نرسنگ کالج کے قیام کیلئے ضروری اقدامات کی منظوری دے دی گئی ہے۔


 

مزیدخبریں