ذوالفقارعلی بھٹو کی پھانسی کیخلاف صدارتی ریفرنس ، بلاول نے براہ راست نشریات کی درخواست دے دی

Dec 11, 2023 | 14:06:PM
ذوالفقارعلی بھٹو کی پھانسی کیخلاف صدارتی ریفرنس ، بلاول نے براہ راست نشریات کی درخواست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )بلاول بھٹو نے ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کیخلاف صدارتی ریفرنس  کی سماعت براہ راست نشر کرنے کی درخواست دے دی ۔ 

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو کی جانب سے وکیل فاروق ایچ نائیک نے درخواست دائر کی،جس میں کہا گیا ہے کہ انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ریفرنس کی سماعت براہ راست نشر کی جائے ، بلاول بھٹو کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ  ذوالفقار علی بھٹو کا نواسہ ہونے کے ناطے انصاف کیلئے درخواست کی، ذوالفقار علی بھٹو نے ہمیشہ قانون کی بالادستی کیلئے کردار ادا کیا،ذوالفقار علی بھٹو کا قتل نظام انصاف پر دھبہ ہے،عوام کے سامنے حقائق رکھنے کیلئے کیس کی لائیو نشریات بہت اہم ہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں نو رکنی لارجر بنچ کل ریفرنس پر سماعت کرے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ،بھارتی سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا