(24) شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر حوالات میں بند کرنےو الے پولیس اہلکار اب خود نشانے پر آ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی او لاہور کی جانب سے احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ پولیس اہلکار وں کو بھی بغیر لائسنس گاڑی اور موٹر سائیکل چلانے پر مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا ، ٹریفک وارڈنز کو بغیر لائسنس گاڑی اور موٹر سائیکل چلانے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کے احکامات دے دیئے گئے ہیں ، تمام ایس پیز ، ڈی ایس پیز اور وارڈنز کو کاروائی کرنے کی ہدایت جاری ، سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ وارڈنز ناکوں پر پولیس اہلکاروں کی موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں روک کر لائسنس چیک کریں ۔
یہ بھی پڑھیں :سونے کا دام گر گیا، کتنے کا تولہ ہو گیا ؟ جانیے