خوشحال پاکستان کیلئے اپنی ذات سے بلند ہوکر سوچنا ہوگا ،نوازشریف

Dec 11, 2023 | 18:42:PM

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ ترقی کرتا معاشرہ اور خوشحال پاکستان بہت ضروری ہے،پاکستان سے ہوئی زیادتی کے ازالے کیلئے اپنی ذات سے بلند ہوکر سوچنا ہوگا ، ذاتی ترقی کیلئے نہیں عوامی فلاح کیلئے جدوجہد کرنا ہوگی۔
لاہور میں قائد ن لیگ میاں نواز شریف نے پارٹی رہنماﺅں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 2017میں سی پیک منصوبہ پر تیزی سے کام جاری تھا،ہم نے لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کا خاتمہ کیا، مخالفین حسد کرتے تھے کہ ہم دوبارہ اقتدار میں آجائیں گے، قوم جاننا چاہتی ہے ترقی کا سفر رکا کیوں۔
قائد ن لیگ نے کہاکہ پاکستان سے زیادتی کی گئی، ازالے کا وقت آرہا ہے،ازالہ چاہتے ہیں تو اپنی ذات سے باہر نکلنا ہوگا، نواز شریف کاکہناہے کہ دنیا بہت آگے چلی گئی ہم بہت پیچھے رہ گئے، افسوس کرنا چاہئے کہ ہم دنیا کے پست ترین ممالک میں ہیں، قوم جانتا چاہتی کہ ملک کا حشر نشر کیوں کیا گیا ، قوم جاننا چاہتی ہے کہ ترقی کرتے ملک کو کیوں روکا گیا ۔
سابق وزیراعظم نے کہاکہ ترقی کرتا معاشرہ اور خوشحال پاکستان بہت ضروری ہے،پاکستان سے ہوئی زیادتی کے ازالے کیلئے اپنی ذات سے بلند ہوکر سوچنا ہوگا ، ذاتی ترقی کیلئے نہیں عوامی فلاح کیلئے جدوجہد کرنا ہوگی, ہمیں پاکستان کی خدمت عبادت کی طرح کرنا ہوگی.

یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کے وارے نیارے سونا مزید سستا

مزیدخبریں