روشن پاکستان ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں اب تک کتنے اکاؤنٹ کھولے گئے؟ اسٹیٹ بنک نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان) اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے روشن پاکستان ڈیجیٹل کاؤنٹس کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے جس میں اب تک کھولے جانیوالے اکاؤنٹس کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔
اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے مطابق نومبر 2023ء میں آر ڈی اے میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 11 ہزار 1 سو 46 اکاؤنٹ کھولے جبکہ اب تک کل 6 لاکھ 40 ہزار 8 سو 75 اکاؤنٹ کھولے جاچکے ہیں۔
اسٹیٹ بنک کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق نومبر 2023ء تک روشن ڈیجیٹل کاؤنٹس میں 13 کروڑ 70 لاکھ ڈالر جمع کروائے گئے جبکہ ستمبر 2020ء سے نومبر 2023ء تک آر ڈی اے میں 7 ارب 3 کروڑ 50 لاکھ ڈالر جمع کروائے جا چکے ہیں۔