(وقاص عظیم)معاشی عدم استحکام کا شکار پاکستانیوں کو تجارتی میدان سے بڑی خوشخبری مل گئی، چین نے آزادنہ تجارتی معاہدے پر نظر ثانی پر اتفاق کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق چین نے پاکستان سے نئی ترجیحی لسٹ طلب کرلی ، نئی ترجیحی لسٹ کے تحت پاکستان کو رعایت دی جا سکے گی ،وزارت تجارت نے چین کو آزادانہ تجارتی معاہدے پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا تھا، وزیر تجارت گوہر اعجاز نے چینی وزیر تجارت کو مطالبہ پیش کیا ، وزیر تجارت نے چینی سرمایہ کاروں کو 30 ارب آر ایم بی کی فنانسنگ کی پیش کش کی تھی، چینی سرمایہ کاروں کے لیے پے ایز ارن اسکیم کی تجویز ، پے ایز ارن اسکیم کے تحت پاکستان پر ادائیگیوں کا دباو نہیں پڑے گا ، چینی صنعتکاروں کو خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری تیز کرنے کی دعوت دی گئی ہے ،دونوں ممالک نے تجارتی ڈیٹا میں فرق ختم کرنے پر اتفاق کر لیا، چینی صنعتوں کو پاکستان منتقل کرنے پر ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق ۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر مہنگا، سٹاک ایکس چینج میں بھی منفی رجحان