کراچی؛ دو گروپوں میں تصادم کے دوران گولیاں چل گئیں، 3 افراد قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کراچی کے علاقے مچھر کالونی دو گروپوں میں تصادم کے دوران گولیاں چل گئیں، جس کے نتیجے میں سراج عرف سراجی نامی شخص اور اسکے دو ساتھی ہلاک ہو گئے.
فائرنگ میں ملوث مرکزی ملزم نثار پٹھان اور اسکے بھائی کو گرفتار کر لیا گیا،فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ ایک رائفل اور ایک عدد پستول بھی برآمد کرلیا گیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق نثار پٹھان اور متوفی سراج عرف سراجی کے درمیان زمین کا تنازعہ تھا،واقعہ میں ملوث مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
ایم کیو ایم کے رہنما انیس قائمخانی نے کہاہے کہ ہمارے کارکنوں پر فائرنگ سیاسی جماعت کے لوگوں نے کی،ہمارے کارکن علاقے میں انتخابی مہم چلا رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کا پلٹ کر وار انٹر بینک کے بعد سٹاک ایکس چینج سے بھی بری خبر