(علی ساہی) پنجاب پولیس میں تقرر و تبادلے، عمارہ اطہر کو سی ٹی او لاہور تعینات کردیا گیا۔
آئی جی پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کو تبدیل کرکے عمارہ اطہر کو تعینات کردیا گیا، عمارہ اطہر بطور سی ٹی او لاہور تعینات ہونیوالی پہلی خاتون پولیس افسر بن گئی ہیں۔
مستنصر فیروز کی خدمات سیف سٹیز اتھارٹی کے سپرد کر دی گئیں، حمزہ امان اللہ کو پی ایس او ٹو آئی جی پنجاب جبکہ بلال عمر کو اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی آئی جی آفس تعینات کردیا گیا۔