سلمان اکرم راجہ کی 3 جنوری تک راہداری ضمانت منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجہ کو 3 جنوری تک راہداری ضمانت دے دی۔
سلمان اکرم راجہ کی راہداری ضمانت کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے سماعت کی،دورانِ سماعت سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کوئی آئیڈیا نہیں کہ کیا ایف آئی آر درج ہے، آج کل ایف آئی آرز کا موسم ہے۔
چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے سوال کیا کہ آپ رکن قومی اسمبلی بھی ہیں؟ ،جس پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ فارم 45 کے مطابق تو رکن قومی اسمبلی ہوں جس کے بعد عدالت نے سلمان اکرم راجہ کو 3 جنوری تک راہداری ضمانت دے دی۔