بجلی کمپنیوں نے ایک سال میں قومی خزانےکو 661 ارب کا نقصان پہنچایا
تمام بجلی تقسیم کار کمپنیاں سوفیصد وصولیوں میں ناکام رہیں،نیپرا کی کارکردگی جائزہ رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)نیپرا نے بجلی کی ترسیل اور تقسیم کارکمپنیوں کی کارکردگی جائزہ رپورٹس برائے مالی سال 2023-24 جاری کردیں ۔
نیپرا کی رپورٹ کے مطابق ایک سال میں بجلی کمپنیوں نے قومی خزانےکو 661 ارب روپے کا نقصان پہنچایا،بجلی کمپنیوں کی ترسیل و تقسیم کی مد میں ایک سال میں281 ارب جبکہ کم وصولیوں کی مد میں 380 ارب روپے کا نقصان ہوا،مالی سال 2023-24 میں تمام بجلی تقسیم کار کمپنیاں سوفیصد وصولیوں میں ناکام رہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی اسلامی بینکاری کا حجم 37 کھرب ڈالرہوچکا ہے, گورنرسٹیٹ بینک
رپورٹ کے مطابق ایک سال میں بجلی کمپنیوں کے خلاف 34 لاکھ سے زائد شکایات درج کرائی گئیں،مالی سال 2023-24 میں بجلی ترسیلی نقائص کے باعث صارفین سستے پلانٹس کی بجلی حاصل کرنے سے محروم رہے،بجلی کی شدید طلب کےدوران سستے پاور پلانٹس نہ چلائے جاسکے۔