پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی،1 لاکھ 10 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

Dec 11, 2024 | 10:47:AM
 پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی،1 لاکھ 10 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے بعد ایک بار پھر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔

 کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر ہی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔

ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 1500 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 10 ہزار 476 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، بعدازاں سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران اچانک شدید مندی چھا گئی جس کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1073 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 1 لاکھ 8 ہزار 896 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔