کراچی میں ٹریفک حادثات، 2 نوجوانوں سمیت 4 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 4افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق بلدیہ حب ریور روڈ ولایت علی مزارکے سامنے موٹرسائیکل سلپ ہونے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا، لاشوں کو فوری طور پر سول ہسپتال ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت قائم اور شہباز کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق قیوم آباد جام صادق پل کے قریب ٹرالر نے موٹرسائیکل کو ٹکر دے ماری جس سے ایک موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 18 سالہ راج کےنام سے ہوئی ہے۔
ناظم آباد میں نامعلوم گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے 19 سالہ حنین موقع پر دم توڑ گیا جس کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے حادثات کی تفتیش شروع کر دی۔