پاکستان کیخلاف مین آف دی میچ جارج لینڈے پولیس کی مدد سےسٹیڈیم پہنچے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ کے پلیئر آف دی میچ جارج لینڈے میچ سے قبل پولیس کی مدد سے سٹیڈیم پہنچے،انہو ں نے سٹیڈیم جانے والی بس مس کردی تھی۔
جارج لینڈے کو کم بیک کے لیے 3 سال، تین ماہ اور دو دن انتظار کرنا پڑا مگر کل جب انہیں ایک طویل عرصے بعد موقع ملا تو انہوں نے سٹیڈیم جانے والی ٹیم کی بس مس کردی جس کے بعد جارج پولیس کی مدد سے بس پکڑنے میں کامیاب ہوئے اور سٹیڈیم پہنچے۔
اس حوالے سے جارج لینڈے نے بتایا کہ کسی وجہ سے میرا فون ٹائم سے 15 منٹ پیچھے تھا میں نے خود سے کہا کہ کہ ٹھیک ہے میں چار بجے نیچے جاؤں گا اور وقت سے پہلے بس میں بیٹھ جاؤں گامگر جب میں ہوٹل سے باہر آیا تو دیکھا کہ بس جا رہی ہے۔
جارج نے کہا کہ بس کو جاتا دیکھنا میرے لیے کوئی اچھا احساس نہیں تھا، خوش قسمتی سے پولیس سکارٹ وہاں موجود تھی جو مجھے بس تک لے گئے مگر یہ میرے لیے بڑی شرمندگی کی بات تھی، میں آئندہ لیٹ نہیں ہوں گا۔
خیال رہے کہ جارج لینڈے نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 24 گیندوں پر 48 رنز بنائے اور انہوں نے 21 رنز دے کر 4 وکٹیں بھی حاصل کیں۔