کام حاصل کرنے کیلئے کبھی والد کے نام کا سہارا نہیں لیا، شردھا کپور
کاسٹنگ ڈائریکٹرز کو قائل کرنا بہت مشکل تھا،عاشقی 2 کے بعد اہم کردار ملنا شروع ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور کا کہنا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں کام حاصل کرنے کیلئے کبھی اپنے والد شکتی کپور کے نام کا سہارا نہیں لیا۔
"عاشقی 2 "اور "استری"جیسی ہٹ فلموں کی اداکارہ شردھا کپور نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں کیریئر کے آغاز میں بالی ووڈ میں کام حاصل کرنے کیلئے بےحد مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کیلئے بالی ووڈ میں اپنے لئے جگہ بنانا کبھی آسان نہیں تھا کیونکہ انہوں نے کبھی کام لینے کیلئے اپنے والد شکتی کپور کے نام کا سہارا نہیں لیا کیونکہ ان کے والد نے انہیں پہلے ہی کہہ رکھا تھا کہ وہ کبھی ان کا نام استعمال کر کے بالی ووڈ میں آنے کی کوشش نہ کریں بلکہ اپنے دم پر اپنا نام بنائیں۔
شردھا کپور کامزید کہناتھا کہ انہوں نے بالی ووڈ میں اپنی مشہور فلم "عاشقی 2 "سے قبل بھی چند فلموں میں کام کیا مگر کبھی نوٹس نہیں کیا گیا اور ان کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹرز کو اپنے لئے قائل کرنا بہت مشکل تھا، تاہم جب "عاشقی 2" میں انہیں بطور ہیروئن کاسٹ کیا گیا اور فلم سپر ہٹ ہوگئی تو انہیں فلموں میں اہم کردار ملنا شروع ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:پروگرام کے بہانے بلاکربھارتی اداکار مشتاق خان کواغواء کرلیاگیا
یاد رہے کہ شردھا کپور حال ہی میں فلم "استری 2 "میں جلوہ گر ہوئی تھیں جو بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی۔