چیمپئینز ٹرافی پرومو میں براڈکاسٹرز کا دوغلا پن سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے براڈ کاسٹرز کی جانب سے جاری کردہ پرومو تنقید کی زد میں آگیا۔
بھارتی سپورٹس چینل کی جانب سے میگا ایونٹ کا پرومو ریلیز کیا گیا تاہم اس پرومو میں میزبان کا نام لکھنے سے گریز کیا گیا جبکہ تصویری اور ویڈیو جھلکیوں میں ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے کلپس ڈالے گئے۔
اسی طرح 2017 میں ہونیوالی آخری آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم کی فاتح کی حیثیت سے کوئی تصویر یا ویڈیو جھلک شیئر تک نہ کی گئی، جس نے گرین شرٹس کے مداحوں کو مزید مایوس کردیا۔
صارفین نے ویڈیو میں چیمپئینز ٹرافی 2017 کے لمحات اور پاکستان کے بطور ہوسٹ نام درج نہ کرنے پر سٹار سپورٹس کو شدید ننقید کا نشانہ بنایا۔
دوسری جانب آئی سی سی ایونٹس سے میزبان ملک کو نام اور یادگار لمحات شیئر نہ کرنے پر مداحوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور ایونٹ سے بائیکاٹ کا مشورہ دیا۔
ادھر چیمپئینز ٹرافی کے حوالے سے رواں ہفتے ہی کسی فیصلے کا امکان بڑھ گیا، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ٹاپ آفیشلز ایک بار پھر دبئی پہنچ کر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کیساتھ مذاکرات میں مصروف ہیں جبکہ ذرائع کا بتانا ہے کہ بیشتر معاملات پر اتفاق ہوچکا ہے۔