لاڑکانہ میں خاتون نے چلتی مسافر کوچ میں بچی کو جنم دے دیا

Dec 11, 2024 | 12:24:PM

(عبدالخالیق مغیری)لاڑکانہ کے قریب انڈس ہائی وے پر ایک حاملہ خاتون نے چلتی مسافر کوچ میں بچی کو جنم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق مسافر کوچ  کراچی سے لاڑکانہ جا رہی تھی کہ یہ حادثہ پیش آیا ،آس پاس کوئی ہسپتال نہ ہونے کی وجہ سے ماہر امراض چشم ڈاکٹر شازیہ پٹھان، جو  اسی بس میں سوار تھیں، مدد کے لیے آگے آئیں اور انہوں نے کامیابی کے ساتھ  ان کی ڈلیوری کروائی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی سمت سے متعلق امیدیں دگنی ہوگئیں، اپسوس

رپورٹ کے مطابق پیدائش کے بعد ماں اور بچہ دونوں کی صحت اچھی تھی۔

مزیدخبریں