وزن کیسے کم کریں؟ شائستہ لودھی نےآسان طریقہ بتادیا

صحت مند طرزِ زندگی کے لیے کم مقدار میں معیاری نمک استعمال کریں

Dec 11, 2024 | 12:28:PM

(ویب ڈیسک)معروف مارننگ شو میزبان اور اداکارہ شائستہ لودھی نے وزن کنٹرول کرنے کیلئے اپنے تجربے سے ایک مفید مشورہ دےدیا۔

شائستہ لودھی حال ہی میں ایک مارننگ شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے کئی مفید معلومات دیں جن میں وزن کم کا بھی ایک نسخہ شامل تھا۔

شائستہ لودھی کا کہنا تھا کہ اگر آپ جلد سے جلد وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو سفید نمک کو غذا سے نکال دیں، ساتھ ہی اداکارہ نے اس کے جسم پر پڑنے والے نقصانات بھی بتائے۔

شائستہ لودھی نے کہا کہ نمک کا استعمال ضروری ہے، لیکن نمک کی نوعیت اور مقدار کا خیال رکھنا چاہیے، اگر تین دن کے لیے سفید نمک بالکل بند کردیں تو وزن میں کم از کم 1.5 کلوگرام کی کمی آئے گی کیونکہ یہ پانی کے وزن کو کم کرتا ہے اور بلوٹنگ سے نجات ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کام حاصل کرنے کیلئے کبھی والد کے نام کا سہارا نہیں لیا، شردھا کپور

اداکارہ نے ہمالین نمک،لاہوری نمک یا پنک سالٹ کے استعمال کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ان کا استعمال بھی ایک نارمل مقدار میں کرنا چاہیے کیونکہ زیادہ نمک کھانا ذہنی صحت پر برا اثر ڈالتا ہے اور یہ جسم کو پھولا ہوا محسوس کراتا ہے۔

شائستہ نے مشورہ دیا کہ صحت مند طرزِ زندگی کے لیے کم مقدار میں معیاری نمک کا استعمال کریں۔

مزیدخبریں