کافی کے شوقین افراد کیلئے بُری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں کافی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جس کے نتیجے میں کافی پینے والوں کے لیے یہ مشروب مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق عربیکا بینز، جو دنیا بھر کی کافی پیداوار کا بڑا حصہ ہیں، کی قیمت 3.44 ڈالر فی پاؤنڈ تک پہنچ گئی ہے، جو رواں سال قیمت میں 80 فیصد کا اضافہ ہے، اس کے علاوہ روبسٹا بینز کی قیمت بھی ستمبر میں ریکارڈ سطح پر پہنچی تھی۔
موسمی اثرات کے باعث دنیا میں کافی پیدا کرنے والے دو بڑے ممالک برازیل اور ویتنام میں فصلوں میں کمی کا سامنا ہے جبکہ کافی کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ماہرین کے مطابق بڑے کافی برانڈز 2025 کے آغاز میں قیمتیں بڑھانے پر غور کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :پانی میں گھل جانے والا ماحول دوست پلاسٹک تیار
برازیل میں 70 سال کی بدترین خشک سالی اور شدید بارشوں نے عربیکا بینز کی فصل کو نقصان پہنچایا ہے جبکہ ویتنام کی روبسٹا بینز کی پیداوار بھی متاثر ہوئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر کافی کی طلب میں اضافے اور پیداوار میں کمی کے باعث کافی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری رہنے کا امکان ہے۔