بھارت پی سی بی فارمولے کے تحت چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پر راضی ہوگیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

Dec 11, 2024 | 13:05:PM

( ویب ڈیسک )بھارتی میڈیا نے دعویٰ  کیا ہے کہ بی سی سی آئی فیوژن فارمولے کے تحت آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پر رضامند ہو گیاہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی بورڈ فیوژن فارمولا اپنے ایونٹس پر لاگو نہیں کرنا چاہتا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی اس بات پر راضی ہو گیا ہے کہ پاکستان بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹ کے گروپ میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے۔

تاہم بی سی سی آئی نے واضح کر دیا ہے کہ اگر پاکستان سیمی فائنل یا فائنل میں پہنچے تو اسے بھارت میں کھیلنا ہو گا۔

   بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ پاکستان بھارت میں آئی سی سی ایونٹس کا بائیکاٹ کرے گا تو اسے قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے 3 سال تک بھارت میں شیڈول آئی سی سی ایونٹس کے لیے فیوژن ماڈل پیش کیا، پی سی بی کا دو ٹوک مؤقف ہے کہ بھارت پاکستان میں کوئی میچ نہیں کھیلےگا تو پاکستان بھی آئی سی سی کے کسی میچ کیلئے ٹیم بھارت نہیں بھیجےگا۔

مزیدخبریں