"پشپا 2 "ریلیز کے صرف چھ دنوں میں 1 ہزار کروڑ کمانےوالی پہلی فلم
فلم میں الو ارجن اور رشمیکا مندنا ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے ، گانے بھی سپرہٹ ہوئے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)تامل انڈسٹری کی فلم "پشپا 2" نے ریلیز کے چھٹے روز 1 ہزار کروڑ کما کر تمام ریکارڈز توڑ دیئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تامل سپر اسٹار الو ارجن کی فلم "پشپا 2" نے ریلیز کے بعد 6 دن کے اندر اندر تیزی سے 1 ہزار کروڑ کمانے والی فلم بن کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
پروڈکشن ہاؤس کا دعویٰ ہے کہ یہ فلم بھارتی سنیما کی تاریخ کی پہلی فلم ہے جس نے 6 دنوں میں دنیا بھر سے 1 ہزار کروڑ کمائے ہیں،بھارت سے صرف 6 دنوں میں پشپا 2 نے 645.95 کروڑ بھارتی روپے کی نیٹ ارننگ کی ہے جس میں ہندی ڈب ورژن نے اہم کردار ادا کیا جبکہ تیلگو زبان میں فلم نے 11 کروڑ کمائے، دوسری زبانوں میں بھی اتنی ہی کمائی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کام حاصل کرنے کیلئے کبھی والد کے نام کا سہارا نہیں لیا، شردھا کپور
فلم بینوں کا کہنا ہے کہ پہلی فلم کی کامیابی کے بعد پشپا 2 سے عوام کی امیدیں بھی زیادہ تھیں اور فلم لوگوں کی توجہ پر اپنی گرفت برقرار رکھتے ہوئے ان کی امیدوں پر پورا اتری ہے۔
پشپا 2 میں الو ارجن اور رشمیکا مندنا ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے ہیں، اس کے گانے بھی سپر ہٹ ثابت ہوئے ہیں۔