ملکی سلامتی کیلئے تمام مذاہب  کو  ملکر کام کرنا ہو گا،فیصل کریم کنڈی

Dec 11, 2024 | 14:13:PM
 ملکی سلامتی کیلئے تمام مذاہب  کو  ملکر کام کرنا ہو گا،فیصل کریم کنڈی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ملک میں مذہبی ہم آہنگی انتہائی ضروری ہے۔

پشاور میں بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امید ہے ملک کی سلامتی کیلئے تمام مذاہب ساتھ مل کر کام کریں گے۔ رنگ، نسل و زبان سے کسی کو برتری حاصل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدم برداشت اور انتہا پسندی سے ملک کا نقصان ہے، خیبرپختونخوا ایک دفعہ پھر دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے، کسی بھی جگہ جاتے ہیں تو صوبے میں دہشتگردی کا پوچھا جاتا ہے۔

 فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاقی وزیر مذہبی امور کو اقلیتی برادری کے مسائل سے آگاہ کیا، انہوں نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ہے۔

گورنر کے پی نے کہا کہ صوبے کی مثبت تصویر کو پیش کرنا ہے، کرم سمیت دیگر علاقوں میں امن و امان کے حوالے سے کوہاٹ گیا۔

 فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں بھی امن کے لیے آل پارٹی کانفرنس کا انعقاد کیا، کے پی میں امن ہونا چاہیے۔