26 نومبر کو مارا بھی ہمیں،مقد مات بھی ہمارے خلاف درج کئے جا رہے،شیر افضل مروت 

Dec 11, 2024 | 14:21:PM
26 نومبر کو مارا بھی ہمیں،مقد مات بھی ہمارے خلاف درج کئے جا رہے،شیر افضل مروت 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک)پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور آخری وقت تک بشریٰ بی بی کے ساتھ کھڑے رہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کو ہم پر گولیاں کیوں چلائی گئیں، مارا بھی ہمیں، زخمی بھی ہم ہوئے اور مقدمات بھی ہمارے خلاف ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پشتونوں کے ساتھ ناروا سلوک جاری ہے، ہمارے ارکان عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں، ایسے غریبوں پر مقدمے بنائے جارہے ہیں جن کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں۔

 شیر افضل مروت نے کہا کہ حکومتی اراکین بانیٔ پی ٹی آئی کو مجرم کہہ کر صرف ہمارا موڈ خراب کرتے ہیں، حکومت نے ہمیں مارا اور ہماری املاک بھی لوٹیں۔